Saturday, September 1, 2012

pakistan wing match

دوسراون ڈے پاکستان کے نام
.... شہزاد انجم .....
ابوظہبی میں کھیلے جانے والادوسرا ون ڈے پاکستان نے سات وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر لی ۔ اس بار پاکستانی ٹیم نے ٓآسٹریلیا سے اچھا کھیل پیش کیا۔ آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کامیاب نہیں رہا۔ پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو زیادہ بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔ جنید خان کوکھلانے کا فیصلہ درست رہا جنہوں نے تین وکٹ حاصل کئے، آسٹریلیا دنیائے کرکٹ کی ایک مضبوط ترین ٹیم ہے، اسے شکست دینے سے ٹیم کیحوصلے بلند ہوئے ہیں اور اب یقینا ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہونگیں۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے بڑے عرصے بعد ٹارگٹ تک رسائی حاصل کی۔ اوپنرز اور مڈل آرڈر بیٹسمین نے توقعات کے مطابق بیٹنگ کی۔ اس میچ میں فیلڈنگ پچھلے میچ سے قدرے بہتر رہی۔ اگرچہ ابوظہبی کی وکٹ شارجہ کے مقابلے میں بیٹنگ کے لئے زیادہ سازگار تھی لیکن پھر بھی آسٹریلیا کی تجربہ کار باؤلنگ کا بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔ پاکستانی ٹیم کو اس جیت کی اشد ضرورت تھی اور اب ٹیم کو جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ اس میچ میں ناصر جمشید کی بیٹنگ کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی ، درحقیقت ناصر جمشید کی شاندار بیٹنگ نے ہی پاکستانی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ تین رنز کی کمی سے وہ اپنی دوسری سنچری مکمل نہ کر سکے لیکن انہوں نے جیت میں اپنا کردار بخوبی ادا کردیا۔ اظہر علی نے بھی تسلسل سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ سعید اجمل اس میچ میں آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میں کامیاب رہے، پاکستان کی بیٹنگ لائن کو اسی طرح تسلسل کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ایک اچھا مقابلہ تھا۔ سیریز جیتنے کے لئے اب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں بھرپور معرکہ آرائی کی توقع ہے اور امید یہی ہے کہ پاکستانی ٹیم اس بار دس برس کے وقفے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کر لے گی۔

0 comments:

Post a Comment